X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

9 مئی کے 19 مجرمان کیلئے معافی کے اعلان پر پی ٹی آئی کا ردعمل

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 19 لوگوں کیلئےمعافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں ہے، بنیادی طور پر 67 لوگ تھے ، 19 کو معافی ملی جبکہ 48 نے اپیلیں فائل کی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے حق میں نہیں، کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے۔

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل کر عوام اور ملک کے وسیع مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کیلئے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

یاد رہے پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے سانحہ نو مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا 9 مئی کے مجموعی طور پر67 مجرموں نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں، اڑتالیس پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا تاہم انیس مجرموں کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا، مجرموں کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جارہا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.