X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ڈپٹی کمشنر کرم کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث دو شرپسند گرفتار

ڈپٹی کمشنر کرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ایف آئی آر میں نامزد ہیں اور ان دونوں شرپسندوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کےاجلاس میں 4 جنوری کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کےخلاف بھی دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فرقہ ورانہ انتشار کی پشت پناہی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

مجرموں کی حوالگی میں عدم تعاون پر کلیئرنس آپریشن ہوگا، آبادی کو عارضی منتقل کیا جائے گا، اس کے علاوہ مختلف خوارج کے سر کی قیمت کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.