پاکستانی خبریں
عمران خان نے مذاکرات سے متعلق کیا ہدایات جاری کیں، بیرسٹرگوہر نے بتا دیا
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور شیر افضل نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، بانی نے دونوں مطالبات تحریری طور پرحکومتی کمیٹی کو دینےکی اجازت دی ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے اور مذاکراتی ٹیم کی ملاقات اس کے بعد نہ کروائی تو مذاکرات آگے نہیں جاسکیں گے۔