X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم سے متعلق افسوس ناک خبر

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق صارم کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ہے، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس اس کی تحقیقات کررہے ہیں، 7 سالہ صارم 11روز قبل پراسرار طور پر مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتاسکیں گے وجہ موت کیا ہے۔

یاد رہے 7 جنوری کو بچہ اپنے ہی فلیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جو بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔

صارم کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی تھی، اس واقعے کے بعد بچے کے والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ بھی کیا گیا تھا۔

جس کے بعد پولیس حکام نے بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی تھی اور کہا تھا کہ مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.