X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں پتنگ اڑانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے7 سال تک قید کی سزا ہوگی جب کہ پتنگ کی تیاری اور فروخت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تیزدھار مانجھے سمیت تمام دھاگوں پر ہوگا جب کہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، اس کے علاوہ پتنگ اڑانے میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ اڑانے کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.