X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے قومی اسمبلی میں پہنچتے ہی اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا اور نعرے لگائے۔ وزیرِ قانون کے بیان کے دوران بھی اپوزیشن کے ارکان نے شور شرابا جاری رکھا۔

اپوزیشن کے نعروں کے جواب میں حکومتی ارکان نے ’شیر آیا، شیر آیا‘ کے نعرے لگائے۔

اجلاس میں آسیہ ناز نےاپوزیشن کے شورشرابے کے دورا مرد اور خواتین ووٹروں کے درمیان مسلسل پائے جانے والےصنفی فرق پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فرق کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے،حکومت اس سےمتعلق مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے، ووٹرز کے صنفی فرق سےمتعلق الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ نادرا اور دیگر ادارے بھی کام کر رہے ہیں، یہ صنفی فرق کم ہوتے ہوتے اب 7 فیصد رہ گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.