مظفرآباد: اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ
پولیس کی مطابق چوہدری لطیف اکبر اپنے حلقہ انتخاب میں ایک سیاسی پارٹی کے مقامی کارکن کی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی تقریب میں جا رہے تھے کہ چڑکپور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے واقعے میں چوہدری لطیف اکبر محفوظ رہے جبکہ دو افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔
واقعے کی بعد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
اُدھر واقعے کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے مظفرآباد کے ایسٹرن بائی پاس روڈ پردھرنا دے کر سڑک کو بند کر دیا۔ مظاہرین نے چھتر اسمبلی چوک میں بھی ٹائر جلا کر کوہالہ مظفرآباد اسلام آباد شاہراہ بند کردی۔
دوسری جانب صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اسپیکرآزاد کشمیر اسمبلی کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی۔