پاکستانی خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل کا بڑا کارنامہ، چیف جسٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سب سے زیادہ رپورٹڈ ججمنٹس دینے والے جج بن گئے، چیف جسٹس اور سینئر پیونی جج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن 409 رپورٹڈ ججمنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ چیف جسٹس عامر فاروق نے 256 رپورٹڈ ججمنٹس دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی 161رپوٹڈ ججمنٹس دے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جسٹس بابر ستار 128 جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری97 رپورٹڈ ججمنٹس دے چکے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر 66، جسٹس ثمن رفعت امتیاز 38 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحٰق سب سے کم 30 رپوٹڈ ججمنٹس دے چکے ہیں۔