X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال پر حکومت کا بژا اقدام

صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سرکاری گاڑیوں کے ناجائز استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے متعلق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اپنے تبادلے پر اجازت کے بغیر گاڑی لے جاتے ہیں اور خالی عہدوں کی گاڑیاں اضافی چارج والے افسران استعمال کر رہے ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ اس طرز عمل کے نتیجے میں متعلقہ محکمے میں گاڑیوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ گاڑیوں کی قلت کے باعث سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں۔

مراسلے میں سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کرنے والے افسران کو گاڑیاں فوری واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متنبہ کیا گیا ہے کہ گاڑیاں واپس نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.