X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

محکمہ موسمیات کی ایک بار پھر موسلا دھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے اور بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری سے سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا ماہی گیر، سیاح اور مسافر محتاط رہیں اور کسان فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.