X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حکومت کا پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین اونے پونے دام دیے جانے کا انکشاف کیا تھا ، وفاقی حکومت نے میگا سکینڈل سامنے آنے پر نوٹس لے لیا۔

حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی ہے، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔

چیئرمین وزیراعظم انسپیکشن کمیشن، آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈائریکٹرز کمیٹی کا حصہ ہوں گے، وزیراعظم کی جانب سے کمیٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا ہے۔

کمیٹی لیز کی منسوخی کے خلاف حکم امتناع کو ختم کرنے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔

علاوہ ازیں، پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ عدالت آوٹ آف کورٹ تصفیہ کے عوامل کی تحقیقات ہوں گ جب کہ کمیٹی تصفیہ سمیت دیگر تمام قانونی آرا کا بھی جائزہ لے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.