X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ

گھوٹکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، تین سے 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

گھوٹکی میں ڈھرکی کے قریب کھینجو میں پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، تین سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے کہا کہ کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے جام مہتاب پر فائرنگ ہوئی ہے، اوباڑو، ڈہرکی، کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچ رہا ہوں، 3 گارڈز زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.