X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ٹی آئی کا پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ، فضل الرحمٰن کی سخت تنقید

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اگر مجھ سے مشورہ کرتی تو انہیں شرکت کا مشورہ دیتا، 1988 سے ملک سے وفاداری کا حلف اٹھا رہا ہوں، ملک ہے تو سب کچھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار اپنی تقاریر میں کہہ چکا ہوں کہ یا تو میرا استاد شہید ہے یا اس کو مارنے والا مجاہد، لیکن دونوں باتیں ایک ساتھ درست نہیں ہو سکتیں، تاہم میں اپنے استاد کو شہید کہوں گا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ریاست کی پالیسیوں میں تسلسل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کو کسی کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، افغانستان کے خلاف جنگ میں حصہ بننے کا نقصان پاکستان کو بھگتنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں اتحادی بننے کا فیصلہ غلط تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.