X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی،درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں موسم بتدریج گرم ہو رہا ہے اور دن کے اوقات میں موسم گرم رہنےکا امکان ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے،کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم خشک، صبح کے وقت موسم میں خنکی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.