X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پرپیدل آمدورفت کا آغاز ہو گیا ہے، صرف پاسپورٹ ویزا کے حامل مسافروں کو افغانستان آنے جانے کی اجازت ہے۔

طورخم بارڈر پر افغانستان کو روزانہ اوسطاً 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے، 21 فروری کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث سرحدی گزرگاہ کو ہرقسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

تین روز قبل سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لئے کھول دیا گیا تھا، پاک افغان فورسز کی کشیدگی کے دوران امیگریشن سسٹم کو فائرنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا، امیگریشن سسٹم میں فنی خرابی کی وجہ سے پیدل آمد و رفت معطل رہی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.