X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، دہشت گردوں کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم مسلح افراج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور…

یوم پاکستان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے، آج ہم وطن کے شہد اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت کرنی ہے، مادر وطن کے تحفظ اور آزادی کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا، اندورنی و بیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے رہیں گے۔

آصف علی زارداری نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے، نوجوان نسل میں نفرت و مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم باحوصلہ قوم، چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مسئلہ کشمیر

صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا، عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.