پاکستانی خبریں

سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے

سندھ حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نئے چیئرمین تعینات کردیئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محمد مصباح تنہیو کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جبکہ غلام حسین سہو کو میٹرک بورڈ کراچی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

مشرف علی راجپوت سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد چانڈیو چیئرمین حیدرآباد تعلیمی بورڈ ہوں گے۔ پروفیسر آصف علی نوابشاہ ، منصور راجپوت میرپور خاص اور زاہد حسین کو چیئرمین سکھر تعلیمی بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

لاڑکانہ بورڈ کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر خالد حسین مہر کو مقرر کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تمام چیئرمینز کو فوری اپنے عہدوں کا چارج لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button