آج شام پہلے میانوالی کے علاقے قمر مشانی اور بعدازاں داؤد خیل میں سجائے گئے عوامی پنڈال کے مناظر۔ عوام نے تحریک انصاف سے وابستگی کے اظہار کیلئے شدید گرمی اور حبس کو شکست دی۔ کوئی دوسری جماعت اتنی بڑی تعداد میں لوگ نہیں نکال سکتی کیونکہ انکے رہنما قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہیں۔ عمران خان چیئر مین تحریکِ انصاف
آج پپلاں میں اپنے لوگوں کے درمیان۔ خود کو لاحق سنگین خطرات کے باوجود میں انتخابی مہم روکوں گا نہ ہی دہشت گردوں کو اپنے اور عوام کے مابین حائل ہونے دوں گا. ہم دشمنوں کو انتخابات اور جمہوریت پر شب خون مارنے کی قطعاً اجازت نہیں دے سکتے۔