پاکستانی خبریں
پاکستانیوں کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی ، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان سن کر ہی آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
لاہور (بول نیوز اردو) ڈالر مہنگا ہونےکی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں تین سے چار روپے مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔ خیال ر ہے کہ پٹرول کی اس وقت فی لیٹر قیمت 95 روپے ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 112 اور لائٹ ڈیزل 80 روپے ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 128 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہو گیاہے ۔
تہلکہ خیز خبر نے کھلبلی مچا دی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں دنیا بھر میں ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ جاری ہے اور دو روز کے اندر پاکستان میں اس کی قیمت میں 7 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔