نگران حکومت کا نواز شریف کو سہولتیں دینے سے متعلق شہباز شریف کے خط کا جواب دے دیا۔ نجی ٹی وی چیینل کے مطابق نگران حکومت کا نواز شریف کو سہولتیں دینے سے متعلق شہباز شریف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت جو سہولیات قیدیو ں کو دے کر گئی ہیے وہی دی جا رہی ہیں۔ اور سابق حکو مت نے جو غسل خانے جیلوں میں بنوائے تھے وہی ہم دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ معاملات بہتر کر کے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں ۔ شریف خاندان 10 سال سے حکومت میں تھے تو حالات کیوں نہیں بہتر کر سکے۔سابق حکومت نے جیل کے غسل خانوں کوٹھیک کیوں نہیں کروایا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے نگران حکومت کو خط لکھا تھا کہ جیل میں میاں نواز شریف کو بہتر سہولتیں دی جائے کیوں کہ وہ بیمار ہیں۔