پاکستانی خبریں

شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو کٹھ پتلی قرار دےدیا

تفصیلات کے مطابق علی پور چھٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس میں ایک ایسے شخص کو جیل میں ڈالا گیا جس نے ملک کے غریبوں کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کو ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی اور تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک باپ کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیاتھا ۔ الیکشن کمیشن کٹھ پتلی اور نگران حکومت خاموش ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا جس میں جج نے خود کہا کہ اس کیس میں کوئی کرپشن ان پر ثابت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب جو سر سے لیکر پاوں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اربوں روپے لوٹ کر لے گئے۔وہ کیک اور پیسٹریاں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں مگر نواز شریف ان کو چھوڑ کر عوام کی خاطر واپس آئے حلانکہ نواز شریف جانتے تھے کہ ان کو اڈیالہ جیل میں ڈال دیا جائے گا ۔لیکن وہ عوام کے لیے وطن واپس آئے اور وہ پوری جرات اور بہادری سے مخالفین کو جھٹلا تے ہوئے گرفتار ہو گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ 25 جولائی کو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button