پاکستانی خبریں
ڈاکٹر عارف علوی نے صدر پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(بول نیوز اردو آن لائن) پاکستان کے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کے 13 صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے نئے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے صدر کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔ جبکہ مہمانوں کی مہمان نوازی کےلئے صرف چائے اور بسکٹ رکھے گئے۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام شریک ہوئے جبکہ غیر ملکی سفیروں بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔