اسلام آباد (بول نیوز اردو آن لائن) پاکستان کے معروف صحافی حامد میر نے بھا شا ڈیم فنڈ میں دس لاکھ روپے عطیہ کر نے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی ’’ جی این این ‘‘ کا پروگرا م ’’حامد میر‘‘جو کہ معروف صحافی حامد میر کا اپنے ہی نام سے منسوب ہے۔ اس شو کے دورانیہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں بھی بھا شا ڈیم میں کچھ حصہ ڈالا رہا ہوں، ٹی وی شو کے دوران انہوں نے اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور انہیں جیب سے ایک چیک ملا ، حامد میر نے پروگرام میں شریک مہمانوں کو چیک دکھاتے ہو ئے کہا کہ یہ جو چیک مجھے ملا ہے میں ابھی اسے بھر دوں گا اور دیا مر بھاشا ڈیم کیلئے سپریم کورٹ اور وزیراعظم کا جو فنڈ ہے میں اس میں 10لاکھ روپے دیتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یہ رقم میری ذاتی ہے اور میری ذات کی طرف سے ہے ،یہ پیسے ادارے کی طرف سے نہیں ہیں جبکہ ہم کوشش کریں گے کہ ادارے کی جانب سے کچھ رقم جمع کر کے دی جائے۔