X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان کے مشہور ترین سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے ڈیم فنڈ کے لیے پاکستان وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد اپنی قیمتی چیز نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے

لاہور (بول نیوز اردو) پاکستان کے مشہور ترین سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے ڈیم فنڈ کے لیے پاکستان وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد اپنی قیمتی چیز نیلام کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں گے اور اسی مقصد کو پورا کرنے کیلئے انہوں نے 1992ءورلڈکپ میں استعمال ہونے والی گیند نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ فائنل میچ میں استعمال کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ گیند کے ایک جانب وزیراعظم عمران خان کے دستخط ہیں جبکہ دوسری طرف میرے دستخط ہیں اور میں اس گیند کو نیلام کر کے حاصل ہونے والی تمام رقم وزیراعظم ڈیم فنڈ میں جمع کرواﺅں گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.