منشیات کے خاتمے کےخلاف عالمی دن
پوری دنیا میں 26 جون کو منشیات کے خاتمے کا عالمی دن منایا جاتا ھے، اس دن منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی دی جاتی ھے، پاکستان میں منشیات کیخلاف اس دن پکڑی ھوئی تمام منشیات کو جلا دیاجاتا ہے….
بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں بڑی تیزی کیساتھ نوجوان نسل میں نشہ کی لت بڑھتی جا رہی ھے، پاکستان کے کسی شہر کے کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس نشہ کی لت میں مبتلا نظر آتے ہیں بلکہ منشیات کے فروخت کیلئے یونیورسٹیوں کو منشیات کا ایک بہت بڑا اڈا سمجھا جاتا ھے اور نہایت آسانی سے دستیاب ہے.
حالیہ سالوں میں بہت خطرناک حد منشیات کے استعمال میں بڑی تیزی سے اضافہ ھوا ھے…
اگر ایسی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو حالات خطرناک حد تک جا سکتے ہیں.
پاکستان میں منشیات کیخلاف انٹی نارکوٹکس فورس ایک مثالی ادارہ ھے محدود وسائل ہونے کے باوجود اسکی کارکردگی قابل تحسین ہے، دوسری طرف پولیس چند ہزار روپے رشوت لے کر اپنے علاقے کی حدود میں منشیات فروشوں کو کھلی چھٹی دے دیتی ہے کہ ہماری نئی نسل میں زہر کا کاروبار آرام سے کریں.
کوکین، چرس، شیشہ، آئس، کرسٹل اور دیگر کئی مینگے اور مہلک نشے اب آن لائن بھی دستیاب ہیں…..
انسٹیٹیوٹ آف ھیلتھ میٹرکس اینڈ ایوولیشن کے مطابق پاکستان میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے معذوری کا شکار ہونے والے افراد میں 98% اضافہ ہوا ہے، منشیات کے عادی افراد میں ذہنی معذوری پیدا ھوتی ہے، چونکہ منشیات کا استعمال کرنے سے دماغ کے خلیوں عدم توازن پیدا کرتا ھے جسکی وجہ سے دماغ عام لوگوں کی طرح کام نہیں کرتا جس سے انسان ذہنی، جسمانی اور معاشرتی طور پر مفلوج ھو جاتا ھے..
منشیات کیخلاف آگاہی مہم میں شامل ہو کر ہم اپنے ملک وقوم کو منشیات جیسی بری لعنت سے بچائیں اور اس سلسلہ میں انٹی نارکوٹکس فورس اور دیگر اداروں کیساتھ مل کر 26 جون کو منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں عوام الناس کو آگاہی مہم میں بھر پور کردار ادا کریں…