کراچی کےحلقے این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا۔سیدہ طوبی انور عامرلیاقت کی دوسری بیوی ہیں۔ نادرا ریکارڈ میں بھی عامر لیاقت ہی سیدہ طوبی کے شوہر ہیں۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ سیدہ طوبی میری کفالت میں نہیں اس لئے کاغذات میں ذکر نہیں کیا۔منکوحہ اور زوجہ میں فرق ہوتا ہے۔عامر لیاقت نے کاغذات نامزدگی میں صرف بشریٰ عامر کو ہی اہلیہ ظاہر کیا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ سپریم کوٹ کے حلف نامہ میں زوجہ کا ذکر کرنا ضروری ہے۔ نکاح کے بعد عررت زوجہ بن جاتی ہے۔ انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی میں منکوحہ کا ذکر کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ نئی بحث شروع ہو گئی، وکلا کا کہنا ہے کہ سپریم کوٹ کے تیار کردہ حلف نامے میں زوجہ کا ذکر ضروری ہے۔
- 7 سال ago
Ahsan MuGhaL
Categories:
پاکستانی خبریں
عامرلیاقت نے کاغذات نامزدگی میں اپنی دوسری بیوی کا ذکر نہیں کیا
Leave a Comment