بیگم کلثوم نواز زندگی کی طرف لوٹنا شروع ہوگئیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت میں دن بدن بہتر ی آرہی ہے۔پچھلے کئی دن سے وینٹی لیٹر پر موجود کلثوم نوازنے گزشتہ روز آنکھیں کھول کر مریم نواز کی بات کا جواب دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کلثوم نواز کو تیس سے چالیس فیصد وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا تھاجس کے بعد مریم نواز نے انہیں امی کہہ کر پکارا تھا،جس پر کلثوم نواز نے آنکھیں کھول کر جواب دیا تھا۔ن لیگی ذرائع کے مطابق وینٹی لیٹر پر جانے کے بعد کلثوم نواز کی طرف سے زندگی کی طرف آنے کا یہ پہلا مثبت اشارہ ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ کلثوم نواز کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار نہیں دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق کلثوم نواز کے دل پر شدید دھچکہ لگا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق کینسر کے مسلسل کیمو تھراپی جگر اور دل پر حملہ کرتی ہے اور کینسر کی وجہ سے ہی کلثوم نواز کے دل پر اٹیک ہوا ہے۔قوت مدافعت کمزور ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز کلثوم نواز کو مکمل طور پر وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا رسک نہیں لے رہے
- 7 سال ago
Ahsan MuGhaL
Categories:
پاکستانی خبریں
کلثوم زندگی کی طرف لوٹنا شروع، مریم کے امی کہنے پر آنکھیں کھولیں
Leave a Comment