X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

زرداری کاتحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والوں سے رابطہ کرنیکی ہدایت

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خطہ پوٹھوہار میں اپنے امیدواروں کی حمایت کیلئے بھرپور جوڑ توڑ میں مصروف ہیں، پاکستان تحریک انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والے اہم رہنماوں کی فہرست بھی طلب کر لی ، ملک احسان بڈانا کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے حلقہ میں اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دیں، گزشتہ روز پیپلزپارٹی اسلام آباد کے سینیئر نائب صدر ندیم ملک، حلقہ این اے 53کے امیدوار راجہ عمران اور ملک احسان بڈانا سے زرداری ہاوس میں اہم ملاقات کی، اس دوران قمر الزمان کائرہ بھی موجود تھے، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے احسان بڈانا کے پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر اسلام آباد کے نائب صدر ملک ندیم کو خصوصی ٹاسک دیا کہ وہ راجہ عمران اشرف کی بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں، اس موقع پر قمر الزمان کائرہ کو ٹاسک دیا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماوں جو کہ ٹکٹ سے محروم ہو گئے ہیں انکی فہرست تیار کرکے بتائیں، پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کہ غریبوں اور مزدورں کی ہے کہ اس پارٹی میں متوسط طبقہ کی عزت کی جاتی ہے، آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں عام آدمی کو پارٹی میں شامل کرکے عوام کی خدمت پر مامور کیا جائے، اس موقع پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ندیم ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے باشعور نوجوانوں سے بہت امید ہیں وابستہ ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آپ دن رات ایک کرکے پارٹی کیلئے انتھک کوششیں کریں گے، راجہ عمران اشرف سے کہا کہ یوتھ پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور آپ یوتھ کے حقوق کا خیال رکھیں گے تو کامیابی آپ کا سہرا بنے گی

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.