پاکستانی خبریں

جلد وضاحت کروں گا کہ آزاد کیوں کھڑا ہوا، نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ وہ تحریک انصاف کی طرف اور نہ ہی ن لیگ کی طرف دیکھتے ہیں۔راوالپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کس بات پر اختلاف ہے، اس حوالے سے سچ جلد قوم کو بتاوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ میں آزاد کیوں کھڑا ہوا۔(ن) لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیےان کا کہنا تھا کہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔سابق وزیر داخلہ کے مطابق ان کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گے؟چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار یہاں بڑی بڑی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اس حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کروں، اگر میرا حلقہ پیچھے ہوا تو مجھے ووٹ نہ دینا۔چوہدری نثار نے کہا کہ زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ آزاد حیثیت میں کیوں کھڑا ہوا۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button