X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شیخ رشید نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا

شیخ رشید نے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا،الیکشن کے آخری10 دن سائیکل پر مہم چلاﺅںگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کاآغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے صبح سویرے ہی انتخابی مہم کا آغازکر دیا گیا، شیخ رشید نے این اے 60 اور 62 میں موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کا آغاز کردیاہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے ،قلم دوات اور بلاالیکشن میں کامیاب ہو گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کے آخری 10 دن سائیکل پرمہم چلاوں گا،جلدسائیکل پر آنےوالاہوں،اس سے وزن بھی کم ہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اور ڈرگس ڈیلر گروپ ہے،ہم عدالت سے صادق اورامین قرار پائے جبکہ ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ ہونا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھناچاہئے،کوئی بھی شخص پنڈی والوں کو پیسے سے نہیں خرید سکتا،انہوں نے کہا کہ آمروں کیخلاف بھی پہلے ہم نکلے ،نوازشریف کو عوامی مسلم لیگ نے گھر بھیجا،چودھری نثار تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہو گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.