عالمی شہرت یافتہ پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت مقبولیت حاصل اور باکسنگ کا کھیل آج بھی غیر معروف ہے،میری خواہش ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے جو عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے،پہلی سپر باکسنگ لیگ 28 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ اس موقع پر سپر باکسنگ لیگ میں شریک ٹیموں کے مالکان، شاہد خان آفریدی، راحت فتح علی خان، باکسرز اور دیگر متعلقہ افراد کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ اس موقع پر ٹیموں کی کٹ کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ راحت فتح علی خان نے لیگ کے حوالے سے گیت بھی پیش کیا۔ شاہد آفریدی کی ٹیم پختون واریئرز کے نام سے اس لیگ کا حصہ ہوگی جس کے وہ اونر ہونگے جبکہ وسیم اکرم ملتان نوابز کے ساتھ ہیں۔ لاہور ریمز کے اونر علی شیخ، کراچی کو براز کے فہد مصطفی اور سلمان اقبال، سیالکوٹ شیرز کے اونر جہانگیر ریاض، فیصل آباد فالکنز کے اونر راحت فتح علی خان اور سلمان ہونگے
- 6 سال ago
Ahsan MuGhaL
پاکستان میں باکسنگ آج بھی غیر معروف ہے ،باکسر عامر خان
Leave a Comment