راولپنڈی (بول نیوز اردو) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پتا چلا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں غرلامائی اور سپرا کنرالگد میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس میں نو دہشت گردہلاک ہوئے اور افسرسمیت سات جوان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ ملک بھر میں آریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوہلاک کر لیا ، فائرنگ کے تبادلے میں افسرسمیت 7 جوان شہید ہوئے ،شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید،حوالدار عامر ، نا صر، عاطف ا ورعبدالرزاق جبکہ سپاہی سمیع اورانوار شامل ہیں۔