شہبازشریف کے ساتھ ساتھ راجہ قمر السلام کو بھی گرفتار کیا گیاہے۔ صاف پانی سکینڈل میں پہلے بھی چھ افسران کو گرفتار کی گیا ہے۔ صاف پانی سکینڈل کیس میں میاں شہبازشریف پر غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پتا چلا ہے کہ شہبازشریف جب نیب میں پیش ہونے کیلئے آئے تو افسران کی طرف سے آج ان سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی بلکہ ان کے سامنے تین فائلیں رکھیں گئیں اور انہیں کہا گیاکہ ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ اس لیے آپ کو حراست میں لیا جاتاہے۔
میاں محمد شہبازشریف کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان کے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔نیب لاہور کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔