X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

موجودہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراد یا، پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ

اسلام آباد (بول نیوز اردو)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گراد یا ، پٹرول کی قیمت میں 5روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے اضافہ کردیا گیاہے ۔

جیونیوز کے مطابق پتا چلا ہے کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیاہے ،وزارت خزانہ پاکستان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی حتمی منظوری دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں5روپے فی لٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 48پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،مٹی کاتیل 3روپے فی لٹر مہنگا کیا گیاہے ۔ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 97روپے 83پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112روپے 94پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 86روپے 50پیسے ، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 82روپے 44پیسے ہوگئی ہے ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.