اسلام آباد، لاہور(بول نیوز اردو) حکومت نے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں،آپریشن کیلئے پنجاب رجمنٹ ، رینجرز کوروانہ کردیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ حکومت کی جانب سے لاہور اور اسلام آباد میں آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب رجمنٹ اور رینجرز کو آپریشن کیلئے روانہ کردیا گیاہے ،لاہور میں آپریشن ٹھوکر نیا ز بیگ سے شروع ہوکر پنجاب اسمبلی پر ختم ہوگا ۔ آپریشن کے دوران موبائل فون سروس بند رکھی جائیگی جبکہ میڈیا کوبھی آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔