پاکستانی خبریں

ازبکستان کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(بول نیوز اردو) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبداللہ عزیز ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبداللہ عزیز آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ آج چکلالہ ائیرپورٹ پہنچے۔ ازبکستان وزیر خارجہ اور انکے وفد کا استقبال دفتر خارجہ کے حکام نے کیا۔ ازبک وزیر خارجہ عبداللہ عزیز اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرینگے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی جائیگی۔ازبکستان کے وزیر خارجہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button