پنجاب اور کے پی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند
لاہور (بول نیوز اردو) پنجاب اور کے پی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام انٹر کا آج ہونے والا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنوں کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔ سکولز ایجوکشن کے ترجمان کے مطابق چھٹی کا اعلان موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کی بنا پر شہر کی تاجر برادری نے وال سٹی، شمالی لاہور، سرکلر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں مارکیٹس، بازار اور پلازے مکمل بند کر دیئے۔
شہر میں راستوں کی بندش اور احتجاج کے پیش نظر تاجر برادری نے تمام چھوٹی بڑی اہم مارکیٹیں بند کر دیں۔ شہر میں موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔ محکمہ داخلہ نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔