X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سمیع الحق کے قتل پر علامہ خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے

لاہور (بول نیوز اردو) جمعیت علمااسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت پر تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے اس ظالمانہ رویے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق پتا چلا ہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر علامہ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ ہم مولانا سمیع الحق کے قتل کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سزا ملنی چاہیے ،مولانا سمیع الحق کے طلباءاور پیروی کرنے والوں کو ان کے آخری خطاب کو چارٹر آف گائیڈینس کے طور پر لینا چاہیے۔علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم غیر ملکی سپانسرڈ لا مذہبیت اور برائیوں کے خلاف اکٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے مولانا سمیع الحق کو دو مبینہ قاتلوں نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا ،دوسری جانب علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد دھرنا ختم کردیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.