پاکستانی خبریں

مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے، جیل جانا پڑا تو خود جاؤں گا، آصف زرداری

سابق صدر آصف علی ذرداری نے کہا ہے کہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا سید ہاؤس میں اپنے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پھنسانے کی بہت کوشش کی جارہی ہے اگر جیل جانا پڑا تو خود جیل جاؤں گا۔ آصف علی ذرداری نے مزید کہا کہ مجھے سیاسی بنیادوں پر جیل بھیجا گیا، جبکہ ہمارے دور حکومت میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر جیل نہیں بھیجا گیا۔

ایم این اے آصف علی ذرداری نے کہا کہ لوگوں کو اب عقل آرہی ہے کہ نیب کے قوانین سخت ہیں جس کی وجہ سے وزراء اور افسران پریشان ہیں اور ترقیاتی کام کرانے سے گبھرارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ اگر انہوں نے کہا کہ ملازمتیں دینا جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے، اور انہوں نے مزید کہا موجودہ حکومت کے دور میں روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کو آسمان پر پہ1نچا دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button