X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاک فوج کے سی ون تھرٹی میں دوران پرواز آگ لگ گئی اور پھر۔۔۔ کتنے افراد سوا ر تھے ؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی

راولپنڈی (بول نیوز اردو) بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاک فوج کا سی 130 طیارہ آگ لگنے کی وجہ سے خاکستر ہوگیا۔

بینظیر ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاک فوج کا سی 130 طیارہ ٹریننگ مشن پر تھا جس میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ موجود تھے۔ طیارے میں لینڈنگ سے قبل آگ بھڑک اٹھی جس کے فوری بعد پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کریش لینڈنگ کی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لینڈنگ کے دوران دونوں پائلٹس محفوظ رہے جبکہ طیارہ جل کر خاکستر ہوگیا۔

واضح رہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ واقعہ بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ملحقہ پاک فوج کے زیر استعمال نور خان ایئربیس پر پیش آیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.