نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو "شوپارڈ” کمپنی کی گھڑی تحفے میں دی تھی جس کی مالیت تقریباۤۤ 1 کروڑ 65 لاکھ ہے وزیراعظم قانون کے مطابق گھڑی کا 10 فیصد ادا کر کے اسے اپنے پاس رکھ سکتے تھے مگر انہوں نے ایک تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ بھی رقم کر دی جب انہوں نے وہ گھڑی قومی خزانے میں جمع کروا دی۔
یاد رہے کہ ماضی2010 میں ترک صدر کی جانب سے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو قیمتی ہار دیا گیا تھا جو کہ بعد ازاں گم ہو گیا تھا ،لیکن بعد میں یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کر لیا تھا کہ ہار ان کے پاس ہی ہے۔