یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میرے والد مکمل طور پر کوویڈ 19 سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے میرے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئےتھے۔ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے ان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے کی تھی۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب پیشی کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی ایک نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروایا تھا۔
ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اہلیان ملتان کی طرف سے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔
کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پی پی رہنماؤں کی جانب سے بھی سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد کے پیغامات آگئے۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا دعائیں کرنے اور مبارکباد دینے والوں سے اظہار تشکر۔