X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ایس ایل کے دوران ہی پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کی دنیا اجڑ گئی

لاہور (بول نیوز اردو) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے رمیز راجہ جونیئر کے والد صاحب رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔ قومی کرکٹر رمیز راجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو اس افسوسناک خبر کے بارے میں آگاہ کیا اور لکھا ”میرے والد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔

آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے، اللہ سبحان و تعالیٰ ان پر اپنی رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطاءفرمائے۔ آمین۔۔۔ رمیز راجہ کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آتے ہی مداحوں اور کرکٹرز کی جانب سے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ رمیز راجہ پاکستان، بریسل برنرز، کراچی بلیوز، کراچی ڈولفنز، کراچی ہاربر، کراچی زیبراز، پاکستان اے، پاکستان انڈر 19 ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیموں میں کھیل چکے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.