X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارتی فضائیہ کا گرفتار پائلٹ ابھی نندن کون ہے؟

بول نیوز اردو – پاکستان میں دراندازی کی کوشش میں اپنا جہاز تباہ کرا کے پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے انڈین فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے بارے میں مختلف چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ کون ہیں؟ اور ان کا بھارت کے کس حصے سے تعلق ہے۔ عوام اس انڈین پائلٹ کے بارے میں جاننے کیلئے انٹرنیٹ پر سرچ کر رہے ہیں اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ایک ویڈیو بھی بہت وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے 2011ء میں فلمایا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مزید پتا چلا ہے کہ پاکستانی فوج کے زیر حراست انڈین پائلٹ کا نام (ابھی نندن) ہے جو کہ انڈیا کے سابق ائیر مارشل کا بیٹا ہے۔ ابھی نندن کو پاکستان میں کارروائی کرنے کی ناپاک کوشش میں اپنے جہاز سے ہاتھ دھونا پڑا تاہم خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئ ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے انڈین پائلٹ کو ناصرف مشتعل عوام کے ہاتھوں بچایا بلکہ اس کو طبی سہولیات بھی فراہم کیں، جس کا اس نے اپنے ویڈیو بیان میں تذکرہ بھی کیا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انتہائی متاثر کن ہے۔۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.