پاکستانی خبریں
بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا
بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوجمعہ کے روز واہگہ لاہور پر بھارتی حکام کےحوالے کیا جائے گا، جہاں بھارتی ہائی کمیشن کے حکام اُسے واہگہ بارڈر پار کرائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو امن کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کا بھارت بھر میں خیرمقدم کیا گیا اور اسے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کی جانب اہم قدم قرار دیا گیا تھا۔