پاکستان کے خلاف نفرت کا زہر اُگلتے بھارتی میڈیا کو اپنوں نے ہی آئینہ دکھادیا۔
بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کے سینئر ایگزیکٹو ایڈیٹر رویش کمار نےکہا کہ میڈیا رپورٹنگ کے نام پر جنگ لڑنا شروع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے ترجمان سنجے جھا نے کہامیڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ بھارتی میڈیا کے وار رومز ذلت کے نمونے بن چکے ہیں۔
ترجمان کانگریس کا مزیدکہنا تھا کہ ایسے تمام اینکرز کو لائن آف کنٹرول بھیج دینا چاہیے۔
سنجے جھا نے بھارتی اینکرز کے نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر ارنب گوسوامی، راہول شیو شنکر اور دیگر کئی اینکرز دس منٹ کے لیے لائن آف کنٹرول یا سرحد پر بندوق پکڑ کر کھڑے ہوجائیں تو انہیں پورے سال کی اپنی تنخواہ دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیانے جنگ کو فروغ دیتے ہوئے اپنی قوم کو جنگی جنون کا شکار بنادیاہےجبکہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھی کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی۔