فواد چوہدری کا پریتی زنٹا کو کرارا جواب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کوکرارا جواب دے دیا۔ پاک بھارت کشیدگی پر بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات دیے جارے تھے جن سے مزید اشتعال انگیزی کی فضا قائم ہو۔ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی بھارت واپسی سے قبل ایک ٹوئٹ کیاتھا جس میں انہوں نے بھارتی پائلٹ کو سراہنے کے ساتھ ساتھ غلط بیانی بھی کی تھی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ نے بھرپور کارکردگی دکھائی اور پاکستان کےایف -16طیارے کو بھی گرادکھایا ،جنگ کے دوران کونسا طیارہ استعمال کیا جارہا ہےیہ اہم نہیں بلکہ پائلٹ کتنا قابل ہے یہ بات اہمیت رکھتی ہےـ‘ فواد چوہدری نے اس کے جواب میں لکھا کہ ’جن لوگوں کو کچھ معلوم نہ ہو وہ بلاوجہ ٹانگ نہیں اڑائیں ‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ’بالی ووڈ میں بعض اداکار ایسے ہیں جو قسمت کےزورسے اداکار بن گئے ہیں اور جنہیں بنیادی چیزوں تک کا علم نہیں،ایسے لوگ اگر کچھ اچھا کر سکتے ہیں تو وہ ہے خاموش رہنا‘