X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے

وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے قرارداد وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نےکشیدگی کم کرنےکےلیےدانشمندانہ کردار ادا کیا،بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔ قرارداد کے مطابق بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لےآیا اورعمران خان نےمہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا لہذا امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔ واضح رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام کے بعد پوری دنیا سے انہیں ’نوبیل پیس پرائز‘ دینے کےپیغامات جاری ہوئے۔

Z.R Mughal:

This website uses cookies.