پاکستانی خبریں

بھارتی جیل جے پور میں قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر پہنچا دی گئی

بھارتی جیل جے پور میں قتل کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر پہنچا دی گئی ۔ شاکر اللہ 2001سے بھارتی جیل میں قید تھے جہاں انہیں 18سال بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیاجس پر پاکستان نے بھارت سےشدید احتجاج کیا تھا۔ بھارتی انتہاپسندوں نے اپنی جارحیت کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستانی قیدی شاکراللہ کو 20 فروری کی صبح پتھر مار مار کر ہلاک کیا تھا۔ اس حوالے سے بھارتی حکام کو تفتیش کرنے اور حقائق سامنےلانے پر بھی زور دیا گیا ہے کہ جیل میں موجود بھارتی قیدیوں کے پاس پتھر کیسے آئے اور اس وقت جیل حکام کہاں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button