وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کا پاکستانی میڈیاکو ذمے دارانہ رپورٹنگ پر سلام
وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا کہ پاکستانی میڈیاکو ذمے دارانہ رپورٹنگ پر سلام پیش کرتا ہوں، بھارتی میڈیامیدان جنگ میں تھاتو ہمارے میڈیا نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔ وزیر ریلوے شیخ رشیدنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہبھارت ایک انتہا پسند ریاست بن چکی ہےاور مودی کی بیماری اسلام دشمنی ہے۔خواہش ہےشہادت کادرجہ پاؤں،میری لاش دشمن کےعلاقےسےاٹھائی جائے۔ شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ بھارت کا امیج دنیا میں خراب ہواہے ہمارا بہتر ہوا ہے،ہم تعداد میں کم ہیںمگرہماری میزائل قوت بھارت سے بہت زیادہ ہےجس کی وجہ سے وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے۔ شیخ رشیدنے کشمیر میں بھارتی اشتعال انگیزی پر کہا کہ کشمیر میں آج بھی گولہ باری جاری ہےاور وہاں کا بچہ بچہ جام شہادت کےلیے تیا رہے۔ انہوں نے کہا کہحالیہ صورتحال میں وزیر اعظم نے بہترین اسٹروک کھیلا ہےلیکن پائلٹ کو بھجوانے پر خورشید شاہ سمیت کئی لوگ تنقید کررہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے سمجھوتہ ایکسپریس پیر کو شیڈول کے مطابق چلانے کا اعلان کیا ہےجبکہ انہوں نے کہا کہ تھل ایکسپریس معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے میں ایمرجنسی ڈکلئیر کی گئی ہےاور حکومت نے موجودہ حالات میں ایک ماہ کا تیل کااسٹاک بھی ریلوے کے حوالے کردیاہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم 20مارچ کو وی آئی پی جناح ٹرین کا افتتاح کریں گے جبکہ رحمان بابا کے بعد اب لوگوں کے لیےخوشحال ٹرین چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں نئے حالات پیداہورہے اور حالات بدلنے سے ریلوے کا نقشہ بدلے گا۔ وزیر ریلوےکا مزید کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر جدید مشینری بناسکتے ہیں، جس کے لیے ترکش اور روس کے جوائنٹ وینچر پر غور کیا جارہا ہے۔